ورلڈ بینک کے سربراہ ڈیوڈ میل پاس نے کہا ہے کہ غریب ملکوں کا دو طرفہ قرض 62 ارب ڈالر ہوچکا ہے، قرضوں کا بڑھتا بوجھ ڈیفالٹ کا خطرہ بڑھا رہا ہے۔
ورلڈ بینک کے سربراہ ڈیوڈ میل پاس نے رائٹرز نیکسٹ تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ ایک سال میں قرض سروسنگ کا خرچ 35 فیصد بڑھا ہے، دنیا کے غریب ملکوں کا قرض سروسنگ کا سالانہ خرچ 62 ارب ڈالر ہوچکا ہے، غریب ملکوں کو مجموعی قرض کا دو تہائی قرض چین نے دیا ہے۔
صدر ورلڈ بینک ڈیوڈ میل پاس نے کہا ہے کہ امریکا اور ایڈوانس معیشتوں کے بڑھتے قرض پر تشویش ہے، ایڈوانس معیشتوں میں شرح سود بڑھنے سے قرض فنانسنگ بڑھ رہی ہے۔
ڈیوڈ میل پاس کا کہنا ہے کہ ، آئندہ ہفتے چین میں عالمی اداروں کا اجلاس ہے، عالمی اداروں اور چینی اتھارٹیز سے غریب ملکوں کے لیے ڈیٹ ریلیف پر بات ہوگی، چین کو دنیا کے قرض کے معاملے پر متحرک ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے ملکوں کے لیے ترقی کیسے پائیدار کرنی ہے، چین اس پر غوروفکر کرے۔
Comments are closed.