لاہور کے اسپتال میں داخل معروف دانشور، ادیب، کالم نگار مستنصر حسین تارڑ کو مستقل پیس میکر لگا دیا گیا۔
یہ بات پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) کے ایم ایس ڈاکٹر تحسین نے بتائی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مستنصر حسین تارڑ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 7 روز سے زیرِ علاج ہیں۔
ڈاکٹر تحسین نے بتایا کہ مستنصر حسین تارڑ ابھی آپریشن تھیٹر میں ہیں، انہیں لوکل انستھیزیا دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پیس میکر لگنے سے مستنصر حسین تارڑ کے دل کی دھڑکن اعتدال سے چلتی رہے گی۔
ایم ایس پی آئی سی نے یہ بھی بتایا ہے کہ مستنصر حسین تارڑ کی طبیعت ٹھیک ہے، وہ مزید 2 دن اسپتال میں رہیں گے۔
واضح رہے کہ مستنصر حسین تارڑ 26 نومبر کو دل کی دھڑکن بے ترتیب ہونے کی وجہ سے پی آئی سی میں داخل ہوئے تھے۔
اس سے قبل ڈاکٹر نے انہیں عارضی طور پر پیس میکر لگا کر ان کی طبیعت بہتر کی تھی۔
Comments are closed.