میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں ناکام ہونے والے طلبہ نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
درخواست گزار طلبہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ایم بی بی ایس میں داخلے کے لیے ٹیسٹ آؤٹ آف سیلیبس تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ انٹری ٹیسٹ میں 9 سوالات غلط جبکہ 20 سے 25 سوالات آؤٹ آف کورس تھے۔ اعلیٰ حکام کی یقین دہانی کے باجود معاملہ حل نہیں ہوسکا۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ ایم بی بی ایس میں داخلے کے لیے دوبارہ ٹیسٹ لیے جائیں۔
Comments are closed.