جمعہ7؍جمادی الاول 1444ھ 2؍دسمبر 2022ء

وفاقی وزیر داخلہ نے پنجاب میں گورنر راج کا امکان مسترد کردیا

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے پنجاب میں گورنر راج کا امکان مسترد کر دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اگر پنجاب اسمبلی توڑی گئی تو صوبے میں نئے الیکشن کروادیں گے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی کمان کی تبدیلی کی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات ہوئی تھی، ان سے اسمبلی توڑنے سے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا انہیں کچھ نہیں پتا، اللّٰہ جانتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.