پیر10؍جمادی اوّل 1444ھ5؍دسمبر2022ء

کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، ممبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

بھارتی شہر ممبئی کے ایئرپورٹ پر کمپیوٹر سسٹم میں خرابی کے باعث ممبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ 

ممبئی سے بھارتی میڈیا کے مطابق سرور ڈاؤن ہونے سے ٹرمینل ٹو کے کمپیوٹرز متاثر ہوئے، جس کے باعث کمپیوٹر سسٹم میں خرابی پیدا ہوئی۔

ممبئی ایئرپورٹ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے مینوئل چیک اِن پاسز جاری کیےجا رہےہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.