جمعرات6؍جمادی الاوّل 1444ھ یکم؍دسمبر 2022ء

عمران خان کی وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سے ملاقات

وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں سیاسی صورت حال اور پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں پرویز الہٰی کے بیٹے مونس الہٰی بھی موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی ملاقات میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی بلا لیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پرویز الہٰی نے پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک سے بھی ملاقات کی تھی۔

جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کی۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.