جمعرات6؍جمادی الاوّل 1444ھ یکم؍دسمبر 2022ء

عمران کو سیاست سے آؤٹ کرنیوالے رابطے کر رہے ہیں، عمران اسماعیل

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان کو سیاست سے آؤٹ کرنے کے خواب دیکھنے والے اب گوڈے پکڑنے کے لیے عمران خان سے رابطے کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں عمران اسماعیل نے کہا کہ اسمبلیوں سے استعفے دینے کے اعلان کے بعد سے کرپٹ الائنس کی حکومت کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو رعایت نہیں ملے گی۔

واضح رہے کہ اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ سطح کمیٹی نے اپنی سفارشات تیار کر لی ہیں۔

اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ سطح کمیٹی نے اپنی سفارشات تیار کر لیں۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق کمیٹی کے ارکان کی جانب سے 20 دسمبر تک اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت کمیٹی اجلاس میں سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں میاں اسلم اقبال، محمود الرشید، حماد اظہر، اعجاز چوہدری اور دیگر ارکان شریک ہوئے، پنجاب سے تعلق رکھنے والے کچھ ارکان نے فوری اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کا مشورہ دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.