جمعہ7؍جمادی الاول 1444ھ 2؍دسمبر 2022ء

نیب نے بزدار کیخلاف الگ انکوائری کا الزام رد کردیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے عثمان بزدار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی الگ انکوائری کیے جانے کا الزام رد کردیا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت سے متعلق نیب نے احتساب عدالت کے روبرو جواب جمع کرا دیا۔

نیب نے جواب میں کہا ہے کہ عثمان بزدار کے خلاف شراب لائسنس الزامات کی تحقیقات قانون کے مطابق کر رہے ہیں۔

نیب کے مطابق عثمان بزدار نے ضمانت کی درخواست میں نیب پر بدنیتی کا مظاہرہ کرنے کے الزامات لگائے۔

احتساب عدالت میں جمع کرائے گئے جواب کے مطابق نیب حکام پر لگائے گئے الزامات کے کوئی ثبوت عثمان بزدار کے پاس موجود نہیں ہیں۔

نیب کا اپنے جواب میں کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیی پنجاب نے اپنے مؤقف کی تائید کے لیے کوئی دستاویزی ثبوت بھی عدالت میں پیش نہیں کیے۔

نیب نے لاہور کی احتساب عدالت میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بُزدار کی ہوٹل کو شراب کے لائسنس کے اجراء میں اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں دی گئی ضمانت کے خلاف درخواست دائر کر دی۔

نیب کا کہنا ہے کہ ایکسائز کی جانب سے زیر تعمیر ہوٹل کو شراب کا لائسنس دینے کی تفتیش ہمیں 18 مارچ 2021 کو دی گئی تھی۔

نیب کے جواب کے مطابق پنجاب حکومت کے افسران اور اہلکاروں پر لائسنس کے اجرا کے لیے 50 ملین روپے رشوت کا الزام تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.