جمعرات6؍جمادی الاوّل 1444ھ یکم؍دسمبر 2022ء

عمران خان اور پرویز الہٰی کی ملاقات میں اہم فیصلے متوقع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی بلا لیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سندھ اور بلوچستان پارلیمانی پارٹی اجلاس اتوار کو ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی آج ملاقات میں اہم فیصلے متوقع ہے۔

اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ سطح کمیٹی نے اپنی سفارشات تیار کر لیں۔

پی ٹی آئی نے سیاسی محاذ کے ساتھ قانونی محاذ پر بھی تیاری شروع کردی، عمران خان نے قانونی ٹیم کو بھی ٹاسک سونپ دیے۔

ذرائع نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی اجلاسوں میں تجاویز پر مشاورت کے بعد حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.