جمعہ7؍جمادی الاول 1444ھ 2؍دسمبر 2022ء

اردن: ناول کی اشاعت پر ہلچل، اراکین پارلیمنٹ اور اسلام پسندوں کے سخت اعتراضات

اردن میں ایک ناول کی اشاعت نے ملک میں ہلچل مچا دی ہے۔ امان سے عرب میڈیا کے مطابق اراکین پارلیمنٹ نے افسانہ نویس قاسم توفیق کے ناول کے مواد پر اعتراض کیا ہے۔ 

اراکین پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ وزارت ثقافت نے ناول شائع کر کے اردن کی مذہبی اقدار کو ٹھیس پہنچائی۔ اراکین پارلیمنٹ نے خاتون وزیر ثقافت کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اردنی وزارت ثقافت نے ناول کے حقوق خرید کر دوبارہ اشاعت کی تھی۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اردنی وزارت ثقافت نے عوامی ردعمل کے بعد ناول کو واپس لے لیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.