بدھ 5؍جمادی الاول 1444ھ 30؍نومبر 2022ء

شادی کی چَھٹی سالگرہ، ہیزل کا یوراج کیلئے محبت بھرا پیغام

سابق بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ اور ان کی اہلیہ ہیزل کیچ نے آج شادی کی چَھٹی سالگرہ منائی۔

ہیزل نے اپنے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت نظم شیئر کی اور یوراج کو ’میری زندگی کا پیار‘ کہہ کر مخاطب کیا۔

ہیزل نے یوراج کے ساتھ لی گئی تصاویر کا ایک مجموعہ شیئر کیا، ایک تصویر میں وہ اسٹیڈیم میں بیٹھی ہوئی ہیں جبکہ دوسری میں یوراج اپنا کرکٹ بیٹ تھامے ہیزل کو فلائنگ کِس دے رہے ہیں۔

A post shared by Hazel Keech Singh (@hazelkeechofficial)

ہیزل نے کہا کہ خاوند اور اہلیہ کے طور پر ہم نے خوشیاں، مشکلات سب کا سامنا کیا، جب آپ میرے ساتھ ہوتے ہیں تو مجھے بہت فخر محسوس ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ ہیزل اور یوراج سنگھ کی شادی 30 نومبر 2016 کو ہوئی تھی۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.