بدھ 5؍جمادی الاول 1444ھ 30؍نومبر 2022ء

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے عہدہ سنبھالنے کے بعد ملاقات کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چارج سنبھالنے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو مبارکباد دی۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق شہباز شریف نے آرمی چیف سے کہا کہ امید ہے آپ کی قیادت میں مسلح افواج ملکی سیکیورٹی کو درپیش چیلنجز کا بہتر مقابلہ کریں گی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی قیادت کرنا بڑا اعزاز ہے، پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر پورا اعتماد ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وطن کے تحفظ، دہشتگردی کے عفریت سے نمٹنے میں پاک فوج کے کردار پر پوری قوم کو فخر ہے۔

وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.