وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد بھی وزیراعظم عمران خان کی طرح آئے دن ماضی کی یادوں میں کھوئے نظر آتے ہیں۔
حال ہیں میں شیخ رشید نے اپنے ٹوئٹر پر ماسکو میں روس کے سابق وزیرخارجہ کے ہمراہ گروپ فوٹو شیئر کیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ’یادگارِ لمحات نوے کی دہائی۔‘
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اس گروپ فوٹو میں ماسکو میں جنیوا مذاکرات پر روس کے سابق وزیر خارجہ ایڈورڈ شیورڈ ناتزے، زین نورانی، سابق روسی سفیر اناطولے اور افغان مندوب کے ہمراہ موجود ہیں۔
اس سے قبل انہوں نے نیلسن منڈیلا کے ہمراہ 90 کی دہائی کی ایک یادگار تصویر شیئر کی تھی جسے ان کے چاہنے والے خوب پسند کر رہے ہیں اور تبصرے کر رہے ہیں۔
شیخ رشید نے ٹوئٹر پر سابق چیئرمین سینیٹ وسیم سجاد، سابقہ وزیر اعظم معراج خالد اور صحافیوں کی ٹیم کے ہمراہ سرگودھا ایئر بیس پر ایف 16 طیارے میں گروپ فوٹو شیئر کیا تھا۔
Comments are closed.