پاکستان سے سودی نظام کے خاتمے سے متعلق سیمینار آج کراچی میں ہو گا۔
سیمینار میں چیئرمین مرکز الاقتصاد الاسلامی مفتی تقی عثمانی اور وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار خطاب کریں گے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری، گورنر خیبر پختون خوا غلام علی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، وفاقی وزیرِ مذہبی امور مفتی عبدالشکور، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق، مفتی منیب الرحمٰن، شاہ اویس نورانی اور ڈاکٹر حسین اکبر بھی سیمینار میں شریک ہوں گے۔
سیمینار میں سینئر بینکار، ماہرینِ اقتصادیات اور کاروباری برادری کے نمائندے بھی خطاب کریں گے۔
ایف پی سی سی آئی کے ہیڈ آفس میں صبح 10 بجے منعقد ہونے والے سیمینار میں سودی نظام کے خاتمے میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔
سیمینار وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت اور مرکز الاقتصاد الاسلامی کے اشتراک سے ہو رہا ہے۔
ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر کا کہنا ہے کہ کاروباری برادری نے وفاقی شریعت عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے، سودی نظام ختم کرنے کے ارادے پر وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کے بیان کو بے حد سراہا گیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سودی نظام ختم کرنے کو عملی طور پر کامیاب بنانے کے طریقے اور اس پر پیش رفت کی ضرورت ہے، سیمینار کا مقصد سودی نظام کے خاتمے کے لیے ماہرین سے رہنمائی لینا ہے۔
Comments are closed.