جمعہ7؍جمادی الاول 1444ھ 2؍دسمبر 2022ء

حنا ربانی کھر ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئیں

وزیر مملکت امور خارجہ حنا ربانی کھر ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان عبوری حکومت سے دوطرفہ تعلقات، تعلیم، تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون پر گفتگو ہو گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ عوامی روابط اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

افغان وزارت خارجہ کے نائب ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی وزیرمملکت برائےامورخارجہ حناربانی کھر کی قیادت میں پاکستانی وفدکی کابل پہنچ گیا ہے۔

ترجمان نے کہاکہ حناربانی کھرکی قیادت میں پاکستانی وفد امارت اسلامیہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرےگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.