پیر3؍ جمادی الاوّل 1444ھ28؍نومبر2022ء

پشاور کے چڑیا گھر میں نا مناسب دیکھ بھال کے باعث2 سانپ مرگئے

پشاور کے چڑیا گھر میں نامناسب دیکھ بھال کے باعث 2 سانپ مر گئے۔

ڈائریکٹر پشاور چڑیا گھر محمد نیاز کے مطابق سردی کے موسم میں زیادہ تر سانپ کمزور ہو جاتے ہیں تاہم سانپ ہاؤس کی ذمہ داری ٹھیکے دار کی ہے۔

پشاور کے چڑیا گھر میں 2 سانپ بروقت خوراک نہ ملنے اور سردی کے باعث ہلاک ہوئے، مرنے والے سانپوں کی بدبو سے چڑیا گھر کی سیر کو آئے شہری پریشان ہوگئے۔

چڑیا گھر ذرائع کے مطابق سانپوں کی دیکھ بھال کرنے والا سانپ ہاؤس کیپر شہر سے باہر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.