پیر3؍ جمادی الاوّل 1444ھ28؍نومبر2022ء

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ریٹائرمنٹ کیلئے درخواست جی ایچ کیو بھجوا دی

کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ریٹائرمنٹ کیلئے اپنی درخواست جی ایچ کیو کو بھجوا دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کیلئے درخواست جی ایچ کیو بھجوائی۔

خاندانی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لیفٹننٹ جنرل فیض حمید قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کے حوالے سے حکومت کو جی ایچ کیو سے جن 6 ناموں کی سمری موصول ہوئی تھی ان میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا نام بھی شامل تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نےسینئر لیفٹیننٹ جنرلز کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف تعینات کیا تھا جبکہ دوسرے نمبر پر موجود لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.