پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم سواتی کی اُن پر درج مقدمات کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر سماعت کےلیے مقرر کرلی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کل اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔
درخواست میں کہا کہ ایف آئی اے نے پیکا قوانین کے تحت مقدمہ درج کیا، اسی نوعیت کے دوسرے کیس میں اعظم سواتی ضمانت پر رہا ہوئے ہیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ پہلے بھی دوران حراست بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اعظم سواتی کے پاس اطلاعات ہیں، دوران حراست قتل کیا جاسکتا ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ اعظم سواتی کے ساتھ کسی بھی قسم کا غیر انسانی سلوک کیا جاسکتا ہے۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ جب عدالت میں پیش کیا گیا تو معلوم ہوا کوئٹہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، سندھ کے مختلف تھانوں میں بھی مقدمات درج کئے گئے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ اعظم سواتی کےخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کی جائیں، بنیادی انسانی حقوق کو یقینی بنایا جائے اور پی ٹی آئی سینیٹر کی دوسری جگہ منتقلی سے روکا جائے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں وفاق، ایف آئی اے، آئی جی سندھ اور بلوچستان کو فریق بنایا گیا ہے۔
Comments are closed.