پیر3؍ جمادی الاوّل 1444ھ28؍نومبر2022ء

مٹیاری موٹروے فراڈ کیس؛ اسسٹنٹ کمشنر ہاؤس سعید آباد سے 42 کروڑ روپے برآمد

مٹیاری موٹروے فراڈ کیس میں اسسٹنٹ کمشنر ہاؤس سعید آباد سے 42 کروڑ روپے برآمد کرلیے گئے۔

موٹروے کرپشن مٹیاری سیکشن میں سوا دو ارب روپے کے مبینہ کرپشن کیس میں اینٹی کرپشن پولیس نے سابق اسسٹنٹ کمشنر نیو سیعد آباد منصور عباسی اور اسسٹنٹ منیجر سندھ بینک سید تابش شاہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

اینٹی کرپشن نے 83 کاشتکاروں کو ملنے والے 55 کروڑ روپے کا بھی سراغ لگانے کا دعویٰ کیا ہے۔

اینٹی کرپشن حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق ڈپٹی کمشنر مٹیاری عدنان رشید کی نشاندہی پر سابق اسسٹنٹ کمشنر نیو سیعد آباد منصور عباسی کے سرکاری گھر سے  42 کروڑ روپے برآمد کر لیے گئے ہیں۔

اینٹی کرپشن کی عدالت نے سابق اسسٹنٹ کمشنر نیو سعید آباد منصور عباسی اور اسسٹنٹ منیجر سندھ بینک تابش شاہ کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کی اور عدالت نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

اس سے قبل دونوں ملزمان دو مرتبہ عبوری ضمانت حاصل کر چکے تھے۔

اس بار عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.