پیر3؍ جمادی الاوّل 1444ھ28؍نومبر2022ء

تمام آپشنز اپنائے جائیں گے کہ اسمبلیاں تحلیل نہ ہوں، ن لیگ کا اعلان

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اعلان کیا ہے کہ تمام سیاسی اور قانونی آپشنز اپنائے جائیں گے کہ اسمبلیاں تحلیل نہ ہوں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے جمعے کو پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلایا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی زیر صدارت ن لیگ کی پارلیمانی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ایڈوائزری کمیٹی کے 20 سے زائد ممبران شریک ہوئے۔

مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کسی کی جاگیر نہیں کہ پرویز الہٰی یا عمران خان اپنے فیصلے مسلط کریں۔

ذرائع پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے بھی رواں سیشن کاخاتمہ ضروری ہے، وزیراعلیٰ کے خلاف سابقہ تحریک عدم اعتماد 41 ویں سیشن کے پارلیمانی بزنس کا حصہ تھی۔

اجلاس میں عطاء اللّٰہ تارڑ، عظمیٰ بخاری، خواجہ سلمان رفیق، سمیع اللّٰہ خان، صبا صادق، عنیزہ فاطمہ، میاں مجتبٰی شجاع الرحمان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں کرنل ریٹائرڈ ایوب، مہر اعجاز ، ماجد ظہور سمیت دیگر بھی شریک ہوئے۔

دوسری جانب پنجاب اسبملی ذرائع کے مطابق پنجاب کی اپوزیشن کو ان ہاؤس تبدیلی لانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کیلئے اسمبلی کا جاری اجلاس ختم کرنا ضروری ہے، پنجاب اسمبلی کا اجلاس چار ماہ سے جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.