منگل4؍جمادی الاوّل 1444ھ29؍نومبر2022ء

اعظم سواتی کی جتنی چاہیں FIR کٹ سکتی ہیں، عمران خان کی نہیں: بابر اعوان

پی ٹی آئی کے رہنما و وکیل بابر اعوان کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کی جتنی چاہیں ایف آئی آر کٹ سکتی ہیں لیکن عمران خان کی ایف آئی آر نہیں کٹ سکتیں۔

یہ بات بابر اعوان نے اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔

ان کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کے خلاف 1 واقعے پر 2 ایف آئی آرز درج ہو گئی ہیں۔

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گری کی عدالت نے 2 کیسز کی سماعت کے دوران استفسار کیا ہے کہ عمران خان عوامی جلسے میں موجود تھے تو عدالت میں کیوں پیش نہیں ہو سکے؟

بابر اعوان نے کہا کہ پتہ چلا ہے کہ اعظم سواتی کے خلاف کوئٹہ میں بھی ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان نے موجودہ حالات میں بالکل درست فیصلہ کیا ہے، ملکی حالات کی بہتری کے لیے انتخابات ضروری ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما و وکیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ کہتے ہیں کہ ڈیزل کی کمی ہے لیکن ڈیزل اسمبلیوں اور حکومت میں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.