اتوار2؍جمادی الاوّل 1444ھ27؍نومبر 2022ء

اسمبلی تحلیل اور حکومت سے نکلنے کیلئے تیار ہیں، بیرسٹر سیف

معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ استعفے، اسمبلی تحلیل اور حکومت سے نکلنے کے لیے تیار ہیں۔

ایک بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت عمران خان کے ہر حکم پر من و عن عمل درآمد کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی بحران کے خاتمے کا واحد حل نئے اور شفاف انتخابات ہیں، راولپنڈی میں تاریخی پاور شو نے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔

بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت ملک و قوم کے ساتھ مخلص ہے تو الیکشن کا اعلان کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں عمران خان نے کہا تھا کہ ہم اس کرپٹ سسٹم کا حصہ نہیں بنیں گے، اسمبلیوں سے نکلنے کے لیے حتمی تاریخ کا اعلان مشاورت سے ہو گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ میں نے وزرائے اعلیٰ سے بات کی ہے، پارلیمنٹری پارٹی سے بھی مشاروت کر رہا ہوں، آنے والے دونوں میں اعلان کریں گے کہ کس دن ساری اسمبلیوں سے باہر نکل رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.