پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے 4 اپریل کو راولپنڈی میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کی زیرِصدارت بلاول ہاؤس کراچی میں پارٹی کا اہم اجلاس ہوا۔
اس اجلاس میں سابق وزیرائے اعظم یوسف رضا گیلانی و راجہ پرویز اشرف اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی شریک ہوئے۔
شیری رحمٰن، نئیر بخاری، فیصل کریم کنڈی، ہمایوں خان، قمر زمان کائرہ، نثار کھوڑو، چوہدری منظور اور زمرد خان بھی اجلاس میں شریک تھے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر راولپنڈی میں جلسہ کرے گی۔
اسی طرح راولپنڈی میں جلسے کے بعد پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا بھی اجلاس ہوگا۔
Comments are closed.