ہفتہ یکم جمادی اوّل 1444ھ 26؍نومبر2022ء

ہر فسادی کو سزا ملے تو سڑکوں پر موجود چند فسادی مسئلہ نہیں، آیت اللّٰہ خامنہ ای

ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ہر فسادی، دہشتگرد کو سزا ضرور ملے تو سڑکوں پر موجود چند فسادی مسئلہ نہیں۔

پیرا ملٹری فورسز سے خطاب کرتے ہوئے رہبر اعلیٰ آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ امریکا سے بات چیت سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اخبارات، سوشل میڈیا پر کہا جا رہا ہے امریکا سے گفتگو ہی حالیہ مسائل کا حل ہے، حالیہ صورتحال امریکا سے بات کرنے سے ختم نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی حمایت میں ہونے والے بڑے اجتماعات ایرانی عوام کی آواز ہیں، جنگی میدان بہت وسیع ہے، اصل دشمن عالمی انا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.