اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 5 سے 12 مارچ کے دوران 12 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اس اضافے کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر 12 مارچ تک 20 ارب 15 کروڑ ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر 36 لاکھ ڈالر اضافے سے 13 ارب ایک کروڑ ڈالر ہیں۔
دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر اس دوران 24 لاکھ ڈالر کم ہوکر 7 ارب 14 کروڑ ڈالر رہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.