فٹ بال ورلڈ کپ کے ساتویں روز چار میچز کھیلے جائیں گے، گروپ سی اور گروپ ڈی کی ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی، سب سے اہم میچ ارجنٹینا اور میکسیکو کے درمیان ہوگا۔
میگا ایونٹ ساتویں روز میں داخل ہوگیا ہے جہاں آج بھی چار میچز کھیلے جائیں گے، پاکستانی وقت کے مطابق سہہ پہر 3 بجے گروپ ڈی کا میچ تیونس اور آسٹریلیا کے درمیان ہوگا۔
شام 6 بجے گروپ سی کی ٹیمیں پولینڈ اور سعودی عرب آپس میں ٹکرائیں گی، ارجنٹینا کے خلاف پہلے میچ میں کامیابی کی وجہ سے سعودی عرب کے مداح اپنی ٹیم سے بڑی اُمیدیں لگائے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب پولینڈ کی ٹیم پہلا میچ میکسیکو سے ڈرا کھیلنے کے سبب کچھ مشکل میں ہے، اس میچ میں اُس کو کامیابی درکار ہے۔
گروپ ڈی میں دفاعی چیمپئن فرانس اور ڈنمارک رات 9 بجے مدمقابل آئیں گے، فرانس نے اپنا پہلا میچ چار ایک سے آسٹریلیا کے خلاف جیتا تھا جبکہ ڈنمارک کا پہلا مقابلہ ڈرا رہا تھا۔
پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بجے گروپ سی کا اہم میچ ارجنٹینا اور میکسیکو کے درمیان ہوگا، اس میچ میں ارجنٹینا کی ٹیم فتح حاصل کرنے کی کوشش کریگی کیوں کہ سعودی عرب سے پہلا میچ ہارنے کی وجہ سے اُس کو ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کی کوششوں کو دھچکا لگا ہے۔
Comments are closed.