ہفتہ یکم جمادی اوّل 1444ھ 26؍نومبر2022ء

ایران نے ویلز کو 0-2 سے ہرا دیا، گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی

قطر میں فٹ بال ورلڈ کپ 2022ء میں گروپ بی کے اہم میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایران نے ویلز کو 0-2 سے شکست دے دی۔

الریاں کے احمد بن علی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں ایران اور ویلز کی ٹیمیں ورلڈ کپ میں پہلی جیت کی اُمید لیے میدان میں اتریں۔

پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے گول کرنے کے مواقع بنائے مگر گیند کو جال میں پہنچانے میں ناکام رہیں، اسی کشمکس میں پہلا ہاف بغیر گول کے برابری پر ختم ہوگیا۔

دوسرا ہاف شروع ہوا تو ایران نے پھر سے حملوں کا سلسلہ شروع کیا، ایرانی کھلاڑیوں نے ویلز پر دباؤ بڑھایا۔

52 ویں منٹ میں ایران اس وقت بدقسمت رہا جب گیند 2 مرتبہ گول پوسٹ کے پول سے ٹکراگئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.