ہفتہ یکم جمادی اوّل 1444ھ 26؍نومبر2022ء

پڑھائی نہ کرنے پر بیٹےکو زندہ جلانے والے باپ کی ضمانت ہوگئی

پڑھائی نہ کرنے پر بیٹے کو زندہ جلانے والے باپ ملزم نذیر کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

کراچی کی مقامی عدالت نے 12 سال کے بیٹے کو زندہ جلانے کے کیس میں ملزم نذیر کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں بے رحم باپ نے اسکول کا کام مکمل نہ کرنے پر اپنے ہی 12 سالہ بیٹے کو مٹی کا تیل چھڑک کر زندہ جلا ڈالا ہے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ غربی کی عدالت میں ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے گرفتار ملزم نذیر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو ایک لاکھ روپے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

پڑھائی نہ کرنے پر باپ نے 12 سالہ شہیر پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی تھی۔

ملزم کے خلاف اس کی اہلیہ کی مدعیت میں اقبال مارکیٹ تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.