اتوار2؍جمادی الاوّل 1444ھ27؍نومبر 2022ء

ناصر حسین شاہ کا فواد چوہدری کے زرداری سے متعلق بیان پر ردعمل

سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ فواد چوہدری تو کیا عمران خان کو بھی زرداری صاحب کے ڈراؤنے خواب آتے ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما کو اپنی حیثیت اور زرداری صاحب کی بصیرت کا اندازہ ہونا چاہیے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ عمران خان کھلاڑی نہیں اناڑی ہیں، پی ٹی آئی کا اب یہ عالم ہے کہ ان کے بونے اپنے سے بڑوں کے قد ناپ رہے ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ زرداری صاحب اگر پنجاب جارہے ہیں تو پی ٹی آئی والوں کو ٹھنڈے پسینے کیوں آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ آصف زرداری سندھ میں باہر نہیں نکل سکتے، پنجاب میں آصف زرداری کی کیا حیثیت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.