جمعہ29؍ربیع الثانی 1444ھ25؍نومبر 2022ء

برازیل کے فٹبالر رچرلیسن کا گول سوشل میڈیا پر وائرل

فیفا ورلڈ کپ کے میچ میں برازیل کے فٹبالر رچرلیسن کا گول سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں برازیل کے رچرلیسن نے سربیا کے خلاف 2 گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلوائی۔

رچرلیسن کا میچ کے 73 ویں منٹ میں کیا گیا دوسرا گول سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 25 سالہ رچرلیسن کی انجری کے باعث ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک تھی تاہم سربیا کے خلاف کیے گئے گول نے مداحوں کو یقین دلا دیا کہ فٹبالر بالکل فٹ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.