بدھ 27؍ربیع الثانی 1444ھ23؍نومبر 2022ء

سیاست میں فوج کی مداخلت غیر آئینی ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ سیاست میں فوج کی مداخلت غیر آئینی ہے، گزشتہ سال فروری میں فیصلہ کیا کہ فوج سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی۔

جی ایچ کیو راولپنڈی میں یوم دفاع اور شہدا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے کہا کہ آج آپ سے یوم شہدا کی تقریب سے بطور آرمی چیف آخری مرتبہ خطاب کر رہا ہوں، مجھے فخر ہے کہ 6 سال اس فوج کا سپہ سالار رہا ہوں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ  نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کا مقابلہ کرنے سے کبھی غافل نہیں ہوگی، سابقہ مشرقی پاکستان کا سانحہ ایک فوجی نہیں سیاسی ناکامی تھی۔

اس سے پہلے  آرمی چیف نے یادگار شہدا پر حاضری بھی دی۔

تقریب میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران سمیت شہدا کے لواحقین اور غازیوں نے بھی شرکت کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.