بدھ 27؍ربیع الثانی 1444ھ23؍نومبر 2022ء

پولیس اہلکار کا قتل: ملزم خرم نثار کے برادر نسبتی کا بیان سامنے آگیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک روز قبل پولیس اہلکار عبدالرحمٰن کے قتل کا ملزم خرم نثار بیرون ملک فرار ہونے سے پہلے کہاں گیا تھا، اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔

ملزم خرم نثار کے برادر نسبتی عامر قادر نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ خرم نثار واردات کے بعد میرے ہوٹل آیا، خرم نے ویٹر یا منیجر کے ذریعے مجھے بلایا۔

گزشتہ شب کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں پولیس اہلکار عبدالرحمٰن کے قتل کے مبینہ ملزم خرم نثار سے اس کے والدین نے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔

عامر قادر  نے کہا کہ خرم نے مجھے کہا کے آج ہی ملک سے باہر جانا ہے، خرم کی پہلے بھی دشمنی تھی میں نے سمجھا وہی معاملہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ خرم نے بتایا کہ لڑائی ہوگئی ہے، اس لیے ملک سے باہر جانا ہے، خرم نثار نے پہلے سے ٹکٹ نہیں کروائی تھی، ایئرپورٹ پر میری بیوی بھی ساتھ گئی، اسے دبئی جانا تھا۔

واضح رہے کہ 21 اور 22 نومبر کی درمیانی شب کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں 26 اسٹریٹ پر کار سوار ملزم خرم نثار نے فائرنگ کر کے شاہین فورس کے اہلکار عبدالرحمٰن کو قتل کر دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.