بدھ 27؍ربیع الثانی 1444ھ23؍نومبر 2022ء

مولانا فضل الرحمٰن کے سمدھی حاجی غلام علی گورنر خیبر پختونخوا تعینات، سمری پر دستخط

صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے حاجی غلام علی کی بطور گورنر خیبر پختون خوا تعیناتی کر دی۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حاجی غلام علی کی بطور گورنر خیبر پختون خوا تعیناتی کی سمری پر دستخط کر دیے ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے حاجی غلام علی کی بطور گورنر کے پی ایڈوائس صدرمملکت کو بھیجی تھی۔

صدرِ مملکت نے یہ تعیناتی آئین کے آرٹیکل 101 کے تحت وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر کی ہے۔

حاجی غلام علی کا تعلق جمعیت علمائے اسلام ف سے ہے،وہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے سمدھی بھی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.