منگل26؍ربیع الثانی 1444ھ22؍نومبر2022ء

کےالیکٹرک کے لائسنس کی تجدید نہیں ہونی چاہیے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کےالیکٹرک کے لائسنس کی تجدید کی مخالفت کردی۔

کراچی میں تاجروں سے خطاب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ کےالیکٹرک کے لائسنس کی تجدید نہیں ہونی چاہیے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ کےالیکٹرک سے پورا شہر پریشان ہے، بجلی فراہمی کا ادارہ اپنا قبلہ درست کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا نہ ہو کےالیکٹرک کے لائسنس کی تجدید میں گورنر سندھ رکاوٹ بن جائے۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ کےالیکٹرک بری طرح ناکام ہوئی ہے، اس کے لائسنس کی تجدید نہیں ہونی چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.