منگل26؍ربیع الثانی 1444ھ22؍نومبر2022ء

شاداب کے متبادل کے طور پر ہوبارٹ ہیوری کینز کا انگلش کرکٹر سے معاہدہ

بگ بیش کی ٹیم ہوبارٹ ہیوری کینز نے شاداب خان کے متبادل کے طور پر انگلش کرکٹر سے معاہدہ کر لیا۔

ہوبارٹ ہیوری کینز کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے زیک کرالی سے متبادل انٹرنیشنل پلیئر کے طور معاہدہ کیا ہے۔

بگ بیش لیگ کی ٹیم نے کہا کہ شاداب خان پاکستان کی محدود اوورز کی سیریز کے دوران دستیاب نہیں ہوں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش لیگ کے 12 ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

ہوبارٹ ہیوری کینز کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی غیر موجودگی میں زیک کرالی انٹرنیشنل پلیئر ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے آصف علی اور فہیم اشرف بھی ہوبارٹ ہیوری کینز میں شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.