منگل26؍ربیع الثانی 1444ھ22؍نومبر2022ء

کراچی ایئرپورٹ کے قریب جھاڑیوں میں آتشزدگی

کراچی ایئرپورٹ کی حدود کے قریب جھاڑیوں میں ایک بار پھر آگ لگ گئی، سول ایوی ایشن اور کراچی انتظامیہ کے فائرٹینڈر نے آگ پر قابو پایا۔

ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ کے اطراف گھاس ہونے پر بار بار آگ لگنے کے واقعات ہو رہے ہیں تاہم فلائٹ آپریشن متاثر نہیں ہوا۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں عزیز بھٹی پارک کے قریب جھاڑیوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، آگ سے 500 سے زائد موٹرسائیکلیں جل گئیں

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی رن وے کے قریب جھاڑیوں میں آگ لگ گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.