پیر25؍ربیع الثانی 1444ھ21؍نومبر2022ء

حارث رؤف آج بھی اپنے پرانے دوستوں کو یاد رکھتے ہیں، مزمل کاموکی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف آج بھی اپنے پرانے دوستوں کو یاد رکھتے ہیں۔ اس بات کا اعتراف ان کے ساتھ ٹیپ بال کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑی مزمل کاموکی نے کیا۔

مزمل کاموکی شارجہ میں ٹیپ بال چیمپئن شپ میں شرکت کی، جہاں ان کی قیادت میں یو اے ای کی ٹیم نے چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کی ہے۔

 قادر کشمیری نے عمدہ بولنگ کی بدولت یو اے ای کی ٹیم کیلئے دو وکٹیں حاصل کیں۔

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے مزمل کاموکی نے کہا کہ حارث رؤف آج بالکل بھی نہیں بدلے ہیں وہ ہم سے آج بھی اسی طرح ملتے  ہیں جس طرح پہلے ملتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ حارث رؤف بہت زیادہ محنتی کھلاڑی ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ آج وہ جو کچھ بھی ہیں اپنی محنت کی بدولت ہیں۔

مزمل کاموکی نے کہا کہ انہوں نے حارث رؤف کے ساتھ بہت اچھا وقت گزارا ہے، مختلف مقامات کی سیر بھی کی ہے، کرکٹ میں وہ بہت زیادہ فنی تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.