پیر25؍ربیع الثانی 1444ھ21؍نومبر2022ء

ترکیہ میں راکٹ حملہ، 3 افراد جاں بحق

ترکیہ کے جنوبی صوبے غازی آنتپ کی تحصیل پر راکٹ حملے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ترکیہ کے وزیر داخلہ سلیمان صویلو کا کا کہنا ہے کہ جنوبی صوبے غازی آنتپ کی تحصیل پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے جس میں 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

ترک وزیر کا کہنا ہے کہ راکٹ حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

ترکیہ نے استنبول دھماکے پر امریکی تعزیت کو مسترد کر دیا۔

سلیمان صویلو نے کہا کہ راکٹ شام کے علاقے کوبانی سے داغے گئے جو کرد ملیشیا کے زیر کنٹرول ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے دنوں ترکیہ میں خود کش دھماکے بھی ہوئے تھے جس میں  6 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.