پیر25؍ربیع الثانی 1444ھ21؍نومبر2022ء

امید ہے پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا: شوکت ترین

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اور سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔

کراچی میں شوکت ترین نے ماہرِ معاشیات مزمل اسلم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت اور اسحاق ڈار کا دعویٰ ہے کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچا لیا، پاکستان جیسے ملک دیوالیہ نہیں ہوتے۔

ان کا کہنا ہے کہ ملک کو اضافی 18 ارب ڈالرز چاہئیں، ڈالر 200 روپے تک لانے کا دعویٰ بھی پورا نہیں ہوا۔

سابق وزیرِ خزانہ نے کہا کہ ٹیکس مزید بڑھانا ہو گا، مہنگائی اور بڑھے گی، خیبر پختون خوا کو پیسے نہیں مل رہے، اسے تنخواہوں کی ادائیگی میں مسائل کا سامنا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینیٹر اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت کے دعوؤں کے برعکس معاشی چیلنجز بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئی حکومت آئے تاکہ معیشت میں سدھار آئے، مالی خسارہ دگنا ہو گیا ہے، جو قرض ہم نے 4 سال میں لیا، انہوں نے 4 ماہ میں لے لیا۔

شوکت ترین نے مزید کہا کہ کوئی نہ کوئی آ کر ریسکیو کرے گا لیکن اس کی قیمت ہو گی، آئی ایم ایف کو 750 ارب روپے سیلاب زدگان پر خرچ کے لیے رضامند کرنا چاہیے تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.