پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ماضی میں کہتے آئے ہیں کہ استعفے ایٹم بم ہیں، دوسری جانب ماضی میں مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف اور خواجہ آصف کہہ چکے ہیں کہ پیپلز پارٹی اور آصف زرداری پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا۔
پی ڈی ایم کے سربراہ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی فی الحال اسمبلیوں سے استعفے دینے پر متفق نہیں، لیکن پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ماضی قریب میں استعفوں کو تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف آخری حربہ اور ایٹم بم قرار دے چکے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری تو یہاں تک کہہ چکے ہیں کہ استعفوں کے آپشن کے ساتھ اگر سندھ حکومت کی قربانی بھی دینی پڑی تو اس سے بھی دریغ نہیں کیا جائے گا۔
لیکن ماضی میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور خواجہ آصف یہ باور کرواچکے ہیں کہ پیپلزپارٹی اور آصف زرداری پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا۔
Comments are closed.