بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا

 وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا، وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر رد و بدل کا امکان ہے، جبکہ کابینہ ممبران کے قلمدان بھی تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان چند روز میں کابینہ میں رد و بدل کریں گے، وزیر اعظم عمران خان وزراء کی کارکردگی پر کابینہ میں رد و بدل کریں گے۔

خط کے متن میں کہا گیا کہ صاف و شفاف الیکشن کے لیے میں نے ہمیشہ انتخابی اصلاحات کا مطالبہ کیا، الیکشن اصلاحات کےلیے بل جمع کروادیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نو منتخب سینیٹرز کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر علی ظفر، فیصل واوڈ کو وفاقی کابینہ میں شامل کیے جانےکا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.