ہفتہ 23؍ربیع الثانی 1444ھ 19؍نومبر 2022ء

کم جونگ ان پہلی مرتبہ اپنی بیٹی کو منظر عام پر لے آئے

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان پہلی مرتبہ اپنی بیٹی کو منظر عام پر لے آئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز کم جونگ ان نے بیٹی کے ساتھ جوہری ہتھیاروں سے لیس ملک کے سب سے بڑے بیلسٹک میزائل کے لانچ کا معائنہ کیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے جمعہ کو بیلسٹک میزائل فائر کرنے کا تجربہ کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق کم جونگ ان اپنی بیٹی کو پہلی مرتبہ عوام کے سامنے لائے ہیں جس پر کئی حلقے حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کم جونگ ان کی 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کے ایک بچے کو ستمبر میں ہونے والی تقریب کی ویڈیو میں دیکھا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.