جمعہ22؍ربیع الثانی 1444ھ 18؍نومبر 2022ء

بغاوت پر اکسانے کا کیس، شہباز گل پر آج فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف ادارے میں بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت آج ہوگی۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت کی جانب سے آج فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔

گزشتہ سماعت پر شہباز گِل کے وکیل نے کہا تھا کہ بغاوت کی دفعات کلونیل لا ہے، فیئر ٹرائل کے حوالے سے بھی عدالت نے دیکھنا ہے، وہ کون سے ثبوت ہیں جن کی بنیاد پر کیس نے آگے بڑھنا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل کے خلاف ادارے میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر کر دی گئی۔

وکیل کا کہنا تھا کہ اس کو ٹرائل سے پہلے عدالت نے دیکھنا ہے، اس مرحلے پر یہ کیس آگے بڑھ بھی سکتا ہے یا نہیں، پہلے یہ طے ہونا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.