جمعہ22؍ربیع الثانی 1444ھ 18؍نومبر 2022ء

توشہ خانہ گھڑی فروخت کی تفتیش کا دائرہ کراچی تک پھیل گیا

توشہ خانہ گھڑی کی فروخت کی تفتیش کا دائرہ کراچی تک پھیل گیا۔

کسٹمز ذرائع کے مطابق صدر کی ایک معروف واچ شاپ کے مالک اور معروف تاجر کو حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق صدر کی معروف واچ شاپ کے مالک کے خلاف کارروائی کسٹمز انٹیلی جنس نے کی ہے۔

ذرائع کے مطابق شاپ مالک سے توشہ خانہ کی گھڑی کی فروخت میں کردار سے متعلق تفتیش کی گئی، ابتدائی تفتیش کے بعد شاپ مالک کو رات گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق کسٹمز حکام نے معروف تاجر کو ہدایت کی کہ تحقیقات کےلیے جب بھی ضرورت ہو تعاون کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.