جمعہ22؍ربیع الثانی 1444ھ 18؍نومبر 2022ء

ٹوئٹر کو آگے کیا کرنا چاہئے، ایلون مسک کا سوال

ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کے مستقبل سے متعلق سوال پوچھ لیا۔

ملازمین کی جانب سے بڑے پیمانے پر استعفے سامنے آنے کے بعد ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر صارفین سے ایک اور سوال پوچھ لیا۔

ایلون مسک نے پوچھا کہ ٹوئٹر کو آگے کیا کرنا چاہیے؟ جس پر صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آرہی ہیں۔

ایک صارف نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ ٹوئٹر کو ایڈیٹ بٹن شامل کرنا چاہیے۔

ایک صارف نے ٹوئٹر کے مالک سے درخواست کی کہ ٹوئٹ آپشن میں 3  ٹوئٹ پن کرنے کا آپشن شامل کردیں، پلیز۔

ایک صارف نے تو ایلون مسک  کو نوکری سے فارغ  ہونے کا مشورہ ہی دے دیا، صارف نے لکھا کہ آپ اپنے آپ کو برطرف کرلیں۔

واضح رہے کہ ایلون مسک نے ٹوئٹر ملازمین کو انتباہ کیا تھا کہ اگر وہ سخت محنت نہیں کرنا چاہتے تو کمپنی کو چھوڑ دیں جس پر ملازمین کی بڑی تعداد نے ملازمت چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

بڑے پیمانے پر ملازمین کے استعفوں کے باعث سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ہیڈکوارٹر سمیت دیگر کئی دفاتر بند ہوگئے۔

جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین میں ٹوئٹر کے مستقبل کے حوالے سےاضطرابی کیفیت پھیل گئی۔ ایسے ہی ایک صارف کو جواب دیتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ ’بہترین لوگ باقی رہ گئے ہیں، لہٰذا میں زیادہ پریشان نہیں ہوں‘۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.