جمعہ22؍ربیع الثانی 1444ھ 18؍نومبر 2022ء

جاپان: وزارت خزانہ کی گرفتار افسر سفارتخانے کی کوششوں سے رہا

جاپان میں گرفتار ہونے والی پاکستانی وزارت خزانہ کی آفیسر سفارتخانہ پاکستان کی کوششوں سے رہا ہوگئیں۔

خاتون افسر پر جاپان میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے اور دیگر الزامات تھے۔

جاپان میں تعینات سفیر پاکستان رضا بشیر تارڑ کا کہنا ہے کہ خاتون افسر کو اگلے چند دنوں میں پاکستان روانہ کر دیا جائے گا۔

سفیر نے مزید کہا کہ جاپان میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ان کے ساتھ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.