جمعرات21؍ربیع الثانی 1444ھ17؍نومبر 2022ء

ملک میں پیٹرول کا 22 دن، ہائی اسپیڈ ڈیزل کا 19 دن کا اسٹاک موجود ہے، اوگرا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کا کہنا ہے کہ ملک میں پیٹرول کا 22 دن اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کا 19 دن کا اسٹاک موجود ہے۔

ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ یہ اسٹاک مہینے کے باقی دنوں کی درآمدات، مقامی ریفائنری پروڈکشن کے علاوہ ہے، ملک میں تیل کا بحران اور محدود اسٹاک کے متعلق تاثر بالکل غلط ہے۔

اوگرا کا کہنا ہے کہ ملکی طلب پوری کرنے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار ہے۔

ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ درآمدات کی منصوبہ بندی پروڈکٹ ریویو میٹنگ میں کی جاتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.