جمعرات21؍ربیع الثانی 1444ھ17؍نومبر 2022ء

بحرین انٹرنیشنل ایئر شو: جے ایف-17 تھنڈر طیارے کا فضا میں ایندھن بھرنے کا مظاہرہ

بحرین انٹرنیشنل ایئر شو میں جے ایف-17 تھنڈر طیارے نے فضا میں ایندھن بھرنے کا مظاہرہ کیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق جے ایف-17 تھنڈر طیارہ بحرین انٹرنیشنل ایئر شو میں توجہ کا مرکز رہا۔

ترجمان نے بتایا کہ تین جے ایف-17 لڑاکا طیارے آئی ایل-78 ٹینکر طیارے کی معاونت سے تعینات کیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ دورانِ پرواز ری فیولنگ سے پاک فضائیہ نے ایک اور سنگ میل حاصل کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اہم کامیابی پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی بہترین پیشہ ورانہ مہارت کی عکاس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.