جمعہ22؍ربیع الثانی 1444ھ 18؍نومبر 2022ء

ایرانی صوبے خوزستان میں دہشت گرد حملہ، 4 افراد جاں بحق

ایران کے صوبے خوزستان میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں ایرانی ملیشیا فورس کے 2 اہلکار، ایک خاتون اور بچہ شامل ہے۔

تہران سے ایرانی میڈیا کے مطابق دہشت گرد حملے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حملہ خوزستان کے شہر ایذہ کے بازار میں ہوا۔

میڈیا کے مطابق دو موٹر سائیکل سواروں نے بازار میں لوگوں پر فائرنگ کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.