بدھ20؍ربیع الثانی 1444ھ16؍نومبر 2022ء

عمر فاروق ظہور سے ملاقات وزیراعظم آفس کی ہدایت پر کی تھی، فیصل واوڈا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور حکومت کے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ماضی میں اُن کی عمر فاروق ظہور سے ہونے والی ملاقات اُن کی وزارت کے دفتر میں وزیراعظم آفس کی ہدایت پر ہوئی تھی۔

اپنے بیان میں فیصل واوڈ ا نے کہا کہ ملاقات میں ان کے علاوہ دیگر چار وزیر اور تمام وزارتوں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ عمر فاروق ظہور اور دیگر سے ہونے والی یہ ملاقات دبئی ڈیلیگیشن کے تحت ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس تصویر کو جو رنگ دینا چاہیں دیں انہیں کوئی ڈر نہیں، اس کے علاوہ عمر فاروق ظہور نے پی ٹی آئی دور حکومت کے مختلف وزرا کے ساتھ ملاقاتیں بھی کیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.